کامونکے(محمد ندیم گجر سے) رہنما مذہبی جماعت کامونکے اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حاجی عبدالرشید نے کہا ہیں کہ منی بجٹ عوام پر بم گرانے کے مترادف ہے موجودہ حکومت نے قوم کے مرنے پر بھی ٹیکس لگا دیا ہے ان کے پاس عوام کو زندہ درگو کرنے کے سوا کچھ نہیں قوم پر ٹیکسوں کی بھرمار کر کے اس سے حاصل ہونے والا پیسہ اپنی عیاشیوں پر خرچ کیا جارہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے غریب آدمی ایک وقت کی روٹی سے محروم ہو گیا موجودہ حکومت کا منی بجٹ عوام دژمن بجٹ ہیں جس کی وجہ سے خودکشیوں میں مزید اضافہ ہو رہا ہے،
0 Comments