بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

سپین کشتی حادثہ ، 44 زندگیاں نگل گیا کامونکے سے بھی دو نوجوان شامل




 سنہرے مستقبل کی خواہش پھر سے 44 زندگیاں نگل گیا موریطانیہ سے سپین جانے والی کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے افراد میں کاموکی سے بھی دو نوجوان شامل ہیں ،نوجوانوں کے گھر میں سوگ کی فضا اور ہر آنکھ اشکبار ہے ، سپین کشتی حادثہ میں ہلاک ہونے والے ایک نوجوان کا تعلق تحصیل کاموکے موضوع اکبر گھنوکے سے ہے جبکہ دوسرے کا تعلق ایمن آباد کے علاقہ کوٹلی دیانت رائے سے ہے ، وقاص کے اہلے خانہ کے مطابق


 

وقاص دو بچوں کا باپ تھا ،وقاص کے ہاں کل شام ایک بیٹا پیدا ہوا گھر میں خوشیوں کا سماں تھا ، اور رات کو حادثہ کی خبر مل گئی، بھائی غلام سرور کا کہنا تھا میرے بھائی سے انسانی سمگلر نے 32 لاکھ روپے لیے اور کہا وقاص 15 دن میں سپین پہنچ جائے گا ،



وقاص تین اکتوبر کو گھر سے سپین کیلئے روانہ ہوا ایجنٹ نے وقاص کو دبئی سے سینیگال اور وہاں سے موریطانیہ بھجوایا جہاں سے ایجنٹ نے اسے اسپین جانیوالی کشتی میں سوار کروایا اہلخانہ نے الزام عائد کیا یے کہ وقاص سمیت دیگر پاکستانیوں کو غیر ملکی ایجنٹوں نے مبینہ طور پر مراکو کی سمندری حدود میں لیجا کر قتل کیا ، وقاص کی موت کی اطلاع ملنے کی وجہ سے گاؤں میں سوگ کی فضا یے ، وقاص کے گھر اہلخانہ اور عزیزو اقارب بڑی تعداد میں تعزیت کیلئے پہنچ رہے ہیں ، اہلخانہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وقاص کی ڈیڈ باڈی کو پاکستان لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں

Post a Comment

0 Comments