بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

کامونکے لڑائی جھگڑے کے دو مختلف واقعات میں ڈنڈے سوٹوں کے وار سے پانچ افراد شدید زخمی

 


کامونکے (محمد خلیل سے)لڑائی جھگڑے کے دو مختلف واقعات میں ڈنڈوں سوٹوں کے وار کرکے دو سگے بھائیوں سمیت پانچ افراد کو شدید زخمی کردیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ بلال پارک کے ناصر علی اور فاروق وغیرہ میں مقدمہ بازی چل رہی ہے۔

گذشتہ روز اسی بناپر فاروق،محمود،ہارون اور عثمان نے راستہ میں روک کر ناصر علی اور اُسکے بھائی اختر کو ڈنڈوں سوٹوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا گیا۔سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

دوسر ے واقعہ میں سابقہ رنجش کی بناپر نواحی گاؤں رکھ کیرانوالی میں وقار،سجاد،واجد،سکندر،اصغر،نعیم،علی اور چھ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر امان اللہ اور اُسکے دوستوں غلام سرور اور عبدالقیوم کو ڈنڈے اور آہنی راڈ وں سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ایمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔۔۔۔۔۔ 


Post a Comment

0 Comments