بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

دسمبر کے حوالے سے پریس کلب کامونکے میں تقریب



 کامونکے(محمد خلیل سے)25 دسمبر کے حوالے سے پریس کلب کامونکے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں قائداعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش کا کیک کاٹا گیا،جس میں صحافیوں اور سیاسی و سماجی شخصیات،وکلا برادری نے بھر پور شرکت۔ 


 اس موقع پر مرکزی صدر رحمانی برادری پاکستان ڈاکٹر محمد عمران اورچیئرمین بلدیہ کامونکے چوہدری سجاد احمد خاں نے کیک کاٹتے ہوئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم برصغیر کے ایک عظیم رہنما تھے ان کی کاوشوں کی وجہ سے اج ہم ایک آزاد ملک اور قوم ہیں ، پاکستان اللہ کی ایک بہت بڑی نعمت ہے گاندھی نے کہا تھا کہ کانگریس کو جناح جیسا ایک لیڈر مل جائے تو برصغیر کبھی بھی تقسیم نہیں ہو گا 


اس موقع پر صدر پریس کلب کامونکے تنویر احمد بٹ،صدر الیکٹرانک میڈا کامونکی شیخ عبدالناصر،حاجی محمد اعباز رحمانی،سیٹھ محمد جمیل،محمد افضال بٹ سنیئر نائب صدر پریس کلب کامونکے،مرکزی صدر انجمن تاجران کامونکے حاجی عبدالمنان فاروقی،تنویر احمد سندھو،صدر موبائل مارکیٹ چوہدری شہزاد احمد سرگودھیاں،صدر کلاتھ مارکیٹ کامونکے شیخ ظہیرالدین بابر،صحافی محمد ندیم گجر،حاجی محمد خلیل، اور عبدالحمید سندھی و دیگر نے شرکت کی،


انہوں نے مزید کہا کہ  قائداعظم محمد علی نہ صرف ہمارے بلکہ پوری انسانیت کیلئے باعث فخر ہیں کیونکہ اگر قائداعظم محمد علی جناح برصغیر کی عوام میں الگ ملک کا جذبہ پیدا نہ کرتے تو آج پاکستان کا کوئی اپنا وجود نہ ہوتا وہ قائداعظم ہی تھے جنہوں نے اپنی انتھک محنت اور کاوشوں سے پاکستان کو الگ وطن کا درجہ دلوایا۔

Post a Comment

0 Comments