وزیرے اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ کاموکے کی food street میں بھاری مشینری کے ذریعے تجاوزات ہٹانے کا کام جاری ہے۔
Food street میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے پہلے روز بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا، جہاں پکے تھڑے، آہنی شیڈز اور دیگر تجاوزات مسمار کی گئیں۔ حکام کے مطابق تجاوزات کے خاتمے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری رکھا جائے گا۔
اکثر تاجروں نے انتظامیہ کی کارروائی سے پہلے ہی اپنی دکانوں کے سامنے سے تجاوزات ہٹانا شروع کردی ہیں، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بھی اس مہم کو توسیع دی جائے گی۔ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت تجاوزات کے خاتمے سے شہریوں کے لیے صاف اور کشادہ ماحول فراہم کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔
0 Comments