لاہور ایئرپورٹ پربڑی کارروائی؛ اربوں روپے کی منشیات برآمد، 4 افراد گرفتار




لاہور : علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ گلبرگ اور واہگہ بارڈر سے اربوں روپے مالیت کی 25 کلوگرام سے زائد اعلی کوالٹی ہیروئن منشیات اورکوکین سمیت آئس ہیروئن برآمد کر کے چار افراد کو اینٹی نارکوٹکس فورس نے گرفتار کرلیا۔


اینٹی نارکوٹکس فورس نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدارمیں منشیات برآمد کی۔


لاہور، این ایل سی ٹرمینل واہگہ باڈرکے قریب کارروائی کرتے ہوئے تقریبا 340 گرام ہیروئن ملزم محمد اسلم جوکہ لاہورکا رہائشی ہے، کوحراست میں لے کر برآمد کی۔ دوسری کارروائی لاہور میں فردوس مارکیٹ کے قریب لیپرڈ کورئیر کے آفس سے مشتبہ پارسل سے تقریبا 474 …

Comments