بذریعہ ٹرین لاہور لائی گئی 94 لاکھ روپے کی جعلی کرنسی برآمد، 4 ملزمان گرفتار




لاہور : ریلوے پولیس نے 94 لاکھ روپے کی جعلی کرنسی اور جعلی کرنسی کی تیاری میں استعمال میں ہونے والے کیمیکل کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔


ایس پی ریلوے پولیس لاہور ڈویژن ملک محمد عتیق نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کراچی سے لاہور آنے والی شاہ حسین ایکسپریس ٹرین کے ذریعے 94 لاکھ روپے مالیت کے جعلی کرنسی نوٹ اور اس کی تیاری میں استعمال میں ہونے والے کیمیکل کی اسمگلنگ کو ناکام بنادیا ہے، پولیس نے گروہ کے چاروں افراد اکرام گلزار، سلامت گلزار، عمر حیات اور لطیف اللہ کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ تمام افراد کے خلاف مقدمہ نمبر 141/21زیر دفعہ 489/D ت،پ کے تحت درج کیا گیا ہے ۔


ملک محمد عتیق نے کہا کہ ایس ایچ او لاہور رائے فیصل، سب انسپکٹر محمد اشرف علی اور ان کی ٹیم کو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ جرائم پیشہ افراد پر ریلوے پولیس کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والے افراد کے گروہ کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہے۔

Comments