کامونکے پولیس رضا کار بارہ سالہ بچی کو اغواکرکے لے گیا

 


کامونکے( عبدالحمید سندھی سے) پولیس رضا کار بارہ سالہ بچی کو اغواکرکے لے گیا،بتایاگیاہے کہ سلامت پورہ کی رہائشی ریحانہ زوجہ ذکاء اللہ کی بیٹی بارہ سالہ فاطمہ گلی میں دودھ لینے کے لئے گئی تھی 


پولیس رضا کار زبیر نامی ملزم اس کو زبردستی اغواکرکے لے گیا دوران واردات بچی نے سونے کی انگوٹھی اور طلائی چین بھی پہنی ہوئی تھی،سٹی پویس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

Comments