کامونکے(عبدالحمید سندھی سے)ڈکیتی کی تین وارداتوں میں ڈاکو موٹرسائیکل اور ہزاروں روپے نقدی چھین کر فرارہوگئے،بتایاگیاہے کہ غلہ منڈی شیخاں کارہائشی غلام مصطفی مریدکے سے واپس گھر جارہاتھاکہ جب وہ موڑ ایمن آباد کے قریب پہنچا تو آتشیں اسلحہ سے مسلح دو ڈاکوؤں نے اس کو روک لیا وراسلحہ کی نوک پر اس سے بائسی ہزارروپے نقدی چھین کر فرارہوگئے،دوسری واردات میں کوٹ محمد شفیع کا رہائشی کاشف بھٹی موٹرسائیکل پر اپنا آپریشن کروانے کیلئے ہسپتال جارہاتھاکہ راستے میں موڑ ایمن آباد کے قریب تین مسلح ڈاکو اس سے بتیس ہزارروپے نقدی چھین کر فرارہوگئے جبکہ تیسری واردات میں نواحی گاؤں چیانوالی کارہائشی عاقب فیصل موٹرسائیکل پر
پورن پور جارہاتھا کہ راستے میں ایک مسلح ڈاکو اس سے موٹرسائیکل چھین کر فرارہوگیا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

Comments
Post a Comment