لاہور : ریس کورس کے علاقہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر کھمبے سے جا ٹکرائی، حادثے کے نتیجے میں بیوی جاں بحق جبکہ شوہر زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ ریس کورس کی حدود میں کینال روڈ پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر کھمبے سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں 40 سالہ رضیہ بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ اس کا شوہر ریاض شدید زخمی ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے زخمی کو طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی میت ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔
Comments
Post a Comment