انسانیت سوز واقعہ، فیکٹری ملازم دوستوں نے جسم میں زہریلی گیس بھر دی





لاہور : باغبانپورہ کے علاقہ سلامت پورہ میں انسانیت سوز واقعہ، تئیس سالہ فیکٹری ملازم کے جسم میں ساتھیوں نے زہریلی گیس بھر دی۔ پولیس کے مطابق واقعہ سلامت پورہ میں فلٹر بنانے والی ایک فیکٹری میں پیش آیا، 


جہاں ملزم حیدر علی، امتیاز اور امجد نے ساتھی نعمان کے جسم میں زہریلی گیس بھر دی، جس سے نوجوان کی حالت غیر ہو گئی۔ متاثرہ نوجوان کو تشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق  باغبانپورہ پولیس نے متاثرہ نوجوان کے والد شاہد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے واقعہ میں ملوث 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا

Comments