کامونکے (محمد خلیل سے)تیز رفتار رکشہ کی زد میں آکر معمر شخص شدید زخمی ہوگیا۔ گذشتہ روز پاک ٹاؤن کا ساٹھ سالہ منظور سڑک عبور کررہا تھا کہ اس دوران وہ تیز رفتار رکشہ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا۔دیگر ٹریفک حادثات میں کسوکی روڈ کا اڑتالیس سالہ عبدالرحمن،سادھوکی کا پینتیس سالہ شاہنوار،بلال پارک کا پچیس سالہ ظہیر عباس اور بیس سالہ فریاد شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے

Comments
Post a Comment