لاہور : راوی روڈ میں جشن آزادی کی رات رکشے میں سوار خواتین سے بدسلوکی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے راوی روڈ میں خواتین سے بدسلوکی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان کی گرفتاری سی آئی اے کے ہاتھوں عمل میں لائی گئی، اس سے قبل پنجاب حکومت نے واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا ٹاسک سی آئی اے کو سونپا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو واقعے میں ملوث ہونےکے شبہ میں حراست میں لیاگیا، زیرحراست ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کی لوکیشن ٹریس اورفیس میچنگ کی جارہی ہے۔واضح رہے جشن آزادی کے روز رکشے میں موجود خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آئی تھی ، جس میں اوباش نوجوان رکشے میں سوار خواتین کو ہراساں کرتے رہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوباش نوجوانوں نے خواتین کو ہراساں کیا اور پیچھا کرتے رہے، اوباش نوجوان موٹر سائیکل سے اتر کر رکشے میں سوار ہوا اور خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی جبکہ رکشے میں سوار خواتین نے خود کو بچانے کے لیے جوتا اتک ٹھایا، خواتین کے ساتھ رکشے میں بچہ بھی سوار تھا۔
Comments
Post a Comment