ویب ڈیسک : مولانا طارق جمیل کے ہمشکل کی وڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔سوشل میڈیا پر عالم دین مولانا طارق جمیل کی ایک ایسی وڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے ایک ہمشکل بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
حیرانی اس بات کی ہے کہ وڈیو میں یہ پہچاننا مشکل ہورہا ہے کہ اصل طارق جمیل کون اور ان کا ہمشکل کون ہے۔ اپنے ہمشکل کو دیکھ کر مولانا طارق جمیل خود بھی حیران نظر آئے اور ساتھ ساتھ خوش مزاجی کا بھی اظہار کیا۔
ویڈیو میں موجود ایک شخص نے ہنستے ہوئے بتایا کہ مولانا کے ہمشکل شخص کو کتنے ہی لوگ مولانا طارق جمیل سمجھ کر مصافحہ کرکے بھی چلے گئے بس یہ ہی نہیں جب مولانا کے ہم شکل نے ہوٹل پر چائے کا کہا تو کام کرنے والے شخص نے کہا کہ چائے کیا میں تو آپ کے لیے پراٹھا بھی لاتا ہوں۔

Comments
Post a Comment