دو اوباش نوجوانوں کی 8 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش

 


کامونکے(محمد خلیل سے)دو اوباش افراد کی آٹھ سالہ بچے سے زبردستی زیادتی کی کوشش اہل علاقہ نے ناکام بنادی،بتایاگیاہے کہ کوٹ رفیق کے رہائشی سجاد کا بیٹا آٹھ سالہ عبدالرحمن قریبی دکان پر گیا تھا کہ ملزمان موسیٰ اور ہیر اس کو ورغلا کر ویرانے میں لے گئے اور اس کے ساتھ زبردستی بدفعلی کرنے لگے تو بچے کی چیخ وپکارپر اہل علاقہ اکٹھے ہوگئے اورملزمان فرارہوگئے،پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

Comments