کامونکے(محمد خلیل سے ) بلدیاتی اداروں کو توڑ کر حکومت نے قانون شکنی کرنے کے ساتھ پورے صوبہ کی عوام کو عذاب میں مبتلا کر دیا ہے، مسلم لیگ میں اختلاف کی باتیں بے بنیاد ہیں، فیصلہ پر سب متفق ہوتے ہیں، بلدیاتی الیکشن ہوں یا جنرل الیکشن نئی حلقہ بندیاں ہوں یا الیکڑانک ووٹنگ ہم فتح کے لیے مکمل تیار ہیں،
مہنگائی نے غیریب لوگوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، ان خیالات کا اظہار ایم پی اے چوہدری اختر علی خاں نے پریس کلب کامونکے میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سرکاری ایڈمنسٹریشن کو عوام سے کوئی سروکار نہیں ہوتا جبکہ بلدیہ کے منتخب نمائندگان عوام کے جواب دہ ہوتے ہیں اور وہ ان مسائل کے حل کیلئے ہرممکن کوشش کرتے ہیں،
جب سے بلدیاتی نظام کو لپیٹا گیا ہے عوامی مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے، اور لوگ اپنے مسائل کے حل کیلئے جگہ جگہ دھکے کھا رہے ہیں، نئی حلقہ بندیوں کے متعلق کامونکے میں نئی حلقہ بندی سے ہمیں کوئی پرشانی نہیں پہلے سے زیادہ ووٹ لیں گے اگر الیکٹرانک ووٹنگ ہوگی تو پاکستان مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی،
موجودہ حکومت صرف یہی کارکردگی ہے کہ الزامات لگائیں لیکن صرف الزمات سے ووٹ نہیں کارکردگی سے ووٹ ملتے ہیں،
پروگرام سے ایم پی اے چوہدری اختر علی خاں نے پریس کلب میں پودہ بھی لگایا، اس موقع پر صدر پریس کلب تنویر بٹ، صدر کامونکی الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن شیخ عبدالناصر، سرپرست اعلیٰ محمد اقبال چوہدری، سرپرست شیخ عبدالرشید، جنرل سیکوٹر ی ارشدرشید طور،ایگزیکٹو ممبران شہباز سرویا،محمد ندیم گجر،عبدالحمید سندھی اور چیئرمین مجلس عاملہ محمد افضال بٹ سمیت عہدیداران و ممبران کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔۔۔

Comments
Post a Comment