سٹی پولیس آفیسرکیپٹن (ر) سید حماد عابد کے احکامات کے پیش نظرگوجرانوالہ پولیس کی ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصرکے خلا ف کاروائیاں جاری۔ تھانہ ایمن آباد پولیس نے شعیب عرف ڈان گینگ کے دو اراکان کو گرفتار کرلیا۔
ایمن آباد پولیس کے ایس ایچ او طارق چیمہ نے ڈی ایس پی سرکل کامونکے چودھری اظہر علی گجر کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروئیاں کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے6عدد موٹر سائیکلیں،1لاکھ 46ہزار روپے نقدی اور2عدد پسٹل 30 بوربرآمد۔ ملزمان گلی کوچوں میں گھات لگا کر کھڑے ہو جاتے اور موقع ملتے ہی شہریوں سے نقدی اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔
ملزمان چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے سپئر پارٹس اونے پونے داموں فروخت کر دیتے تھے۔ ملزمان درجن سے زائد مقدمات میں گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھے۔
Comments
Post a Comment