چنڈالی میں آصف اقبال ڈوگر کے زیر اہتمام گیارہویں سالانہ عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا ، محفل میلاد میں قرعہ اندازی کے ذریعے پانچ خوشنصیبوں کو عمرے کے ٹکٹ دے گئے نامور نعت خوان حضرات نے پیارے آقا حضورخاتم النبیینؐ کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش فرمائے
مولانا عبدالحمید چشتی سیالکوٹ نے محفل میلاد میں خصوصی خطاب کیا ، محفل میں امیدوار برائے مئیر کامونکے چوہدری ضیاء اللہ سندھو ، اور سابقہ وفاقی وزیر نے خصوصی شرکت کی اور میلاد کے سلسلہ میں کیک کاٹا گیا عمرے کی ٹکٹوں کی قرعہ اندازی سابقہ وفاقی وزیر رانا نذیر احمد خاں صاحب نے کی ، امیدوار برائے مئیر کامونکے چوہدری ضیاء اللہ سندھو نے کامونکی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی محفل ایک پروقار محفل تھی
رانا نذیر احمد خاں صاحب نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کی محفل میلاد کے اس اجتماع کے انعقاد پر آصف ڈوگر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں
محفل کے منتظم آصف ڈوگر نے کہا کہ آج کا میلاد گیارہواں سالانہ میلاد ہے
Comments
Post a Comment