موڑایمن آباد تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار بہن بھائی ہلاک ہوگئے



کامونکے تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار بہن بھائی ہلاک ہوگئے،حادثہ میں پندرہ سالہ لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔گذشتہ صبح موڑ ایمن آباد کا بائیس سالہ محمد عظیم اپنی چھوٹی بہن بیس سالہ صالح اور اُسکی پندرہ سالہ نندظاہرہ کولاہور سے لیکر آرہا تھا



 جی ٹی روڈ سادھوکی سٹاپ کے نزدیک تیز رفتار ٹرک نے بے قابوہوکر اُنہیں موٹر سائیکل سمیت کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں محمد عظیم اور اُسکی بہن صالح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ظاہرہ کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔حادثہ کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔صدر پولیس مصردفِ تفتیش ہے

Comments