پاک ٹاؤن نا فرمان بیٹا باپ کا دشمن بن گیا



تھانہ صدر کے علاقہ پاک ٹاؤن کے رہائشی امام مسجد ریاست علی چشتی نے اپنے بیٹے سیدمحمداحمد کو نافرمانی کی وجہ سے اپنی جائیدادسے عاق کردیا جس کے بعد اس کے بیٹے نے پسند کی شادی کرلی اور اپنے سسرال میں ہی رہنے لگا جبکہ امام مسجد ریاست علی چشتی اپنی بیوہ بیٹی عظمیٰ بی بی کے ساتھ اپنے گھر میں رہ رہاتھا


ریاست علی کی بیٹی عظمیٰ بی بی گوجرانوالہ میں ایک دینی مدرسے میں بچیوں کو قرآن کی تعلیم دے کر جمع پونجی کرکے اپنے یتیم بچے کا پیٹ پال رہی تھی،جبکہ گذشتہ رات ملزم سید محمداحمد اپنے سالے احسان اور دیگرتین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ سیڑھی لگا کر اپنے باپ کے گھرمیں داخل ہوا اور کمرے سے اپنی بیوہ بہن کی چالیس ہزارروپے نقدی،ایک تولہ طلائی زیورچوری کرکے لے گیا


متاثرہ شخص نے ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں درخواست دیدی ہے جبکہ واقع کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پرا ٓنے کے باوجود پولیس ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی،باریش امام مسجد اور اس کی بیوہ بیٹی نے سی پی او گوجرانوالہ سے انصاف اور تحفظ کی اپیل کی ہے 


Comments