کامونکے(تحصیل رپوٹر) واہنڈو گیپکو ایکسین شہباز سیکھو کی ٹیم کے ہمراہ کاروائی آٹا چکی پر غیر قانونی طور پر لگائی گئے بجلی کنکشن منقطع کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ محمد ناصر ولد محمد نواز ساکن رنگلہ میٹر 24.12146.1749200 کو دندیاں غیر قانونی طور پر منتقل کیا گیا جسکا واپڈا ملازم زبیر نے 60 ہزار روپے رشوت لیکر بغیر ٹرانسفارمر کے کنکشن لگایا
جسکی محکمہ اجازت نہیں دیتا جس سے محکمہ کو دو لاکھ روپے کا نقصان پہنچا گزشتہ روز واہنڈو ایکسین شہباز سیکھو نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دوران انسپکشن غیر قانونی کنکشن کو کاٹ کر آٹا چکی کی بجلی کو منقطع کر دیا
Comments
Post a Comment