عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہم اپنی تمام توانائیاں صرف کردیں گے ، ایس ایچ او سٹی کامونکے غلام فرید

 


کامونکے حال ہی میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او غلام فرید کی پریس کلب کامونکی آمد پریس کلب کے عہدے داران اور

صحافیوں سے ملاقات ایس ایچ او سٹی کامونکے غلام فرید نے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ میں ٹاؤٹ مافیا کا داخلہ بلکل ممنوع ہے عوام کے جائز کاموں کے لیے میرا آفس 24 گھنٹے کھلا ہے اور میں ہر خاص و عام سائل کو خود سنتا ہوں



 کامونکے سٹی  میں امن وامان کی صورتحال عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت اور عوام کی دہلیز پر جاکر عوام و الناس کو انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے اس اور عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہم اپنی تمام توانائیاں صرف کردیں گے انکا مزید کہنا تھا کہ ،صحافی امن وامان اور جان ومال کے تحفظ کے لیے ہمارا ساتھ دیں


 وہ دن دور نہیں جب کامونکی سے مجرمان کا صفایا کرکے انکو کیفر کردار تک پنہچایاجائے گا اس موقع پر پریس کلب کامونکے کے صدر تنویر احمد بٹ ،  شیخ ناصر صدر الیکٹرانک میڈیا ، اقبال چوہدری صدر یونین آف جرنلسٹس ارشد طور جنرل سیکرٹری پریس کلب ، حمید سندھی ، رانا ظفر ، افضال بٹ ،  ندیم گجر ، محمد خلیل ، گلفام جٹ ، اقبال مغل  پریس اور الیکٹرانک میڈیا کامونکے کے میمبران موجود تھے

Comments