کامونکے(تحصیل سے)سانحہ اے پی ایس پشاور میں سات سال قبل شہید ہونے والے طالبعلم عمیر ارشد کی یاد میں پنجاب پولیس نے تقریب کا اہتمام کرتے ہوئے شہید کی قبر پر سلامی پیش کی اور پھولوں کی چاردیں چڑھائی۔2014 ء میں محلہ حبیب پورہ کے رہائشی ارشد علی فوجی کا بیٹا عمیر ارشد جو پشاور سانحہ میں شہید کر دیا گیا تھا
گذشتہ روز اس کی یاد میں پنجاب پولیس کی جانب سے تقریب کا اہتمام کرتے ہوئے سلامی پیش کی۔اس موقع پر شہید کی قبرپر پھولوں کی چادریں بھی چڑھائی۔
شہید کے والدین کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے دہشتگرد غلط فہمی میں نہ رہیں اس ملک کے بچے بہت بہادر اور نڈر ہیں انہوں نے اس طرح کی گھٹیا حرکت کر کے عوام کو ڈرانے کی کوشش کی،لیکن اس ملک کے بچوں کے جذبے پشاور سانحہ کے بعد اور بلند ہو گئے ہیں۔یاد رہے کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1کا نام عمیر ارشد شہید کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔
Comments
Post a Comment