شدید دھند کی صورت میں سفر کرنے سے گریز کریں موٹروے پولیس



  افسران بالا کے احکامات کی روشنی میں گوجرانولہ ٹال پلازہ پر سموگ اور آمدہ دھند کے پیش نظر موٹروے پولیس (روڈ سیفٹی یونٹ) کے افسران ایس پی او صائمہ انعام اور ایس پی او محمد علی شیرازی نے روڈ یوزرز کو دھند اور سموگ سے متعلق بریفینگ دی۔


 دوران بریفینگ اس بات پر زور دیا گیا کہ دھند کے دوران اپنی گاڑی کی رفتار آہستہ رکھیں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اپنی گاڑی کو قطعاً مین کیرج وے پر مت روکیں بلکہ سڑک کے انتہائی بائیں جانب (ہارڈشولڈر) کا استعمال کریں۔ مزید برآں مختلف قسم کی گاڑیوں پر ریلفیکٹرز چسپاں کئے گئے تاکہ بڑھتے ہوئے حادثات کی شرح میں ہر ممکن حد تک روک تھام کی جاسکے۔

Comments