کامونکے(تحصیل سے)کرسمس میں گیارہ روز باقی رہ گئے۔مسیحی برادری نے گرجا گھروں اور اپنی رہائشگاہوں کی سجاوٹ کا کام مکمل کرلیا ہے۔
دْنیا بھر کی طر ح کامونکی میں بھی کرسمس کا تہوار بڑے عقیدت واحترام سے منایا جاتا ہے۔ اس سلسلہ میں سلامت پورہ،پْرانی آباد ی سمیت شہر کے دیگر گلی محلوں اور دیہاتوں میں رہنے والی مسیحی برادری نے کرسمس سے گیارہ روز پہلے ہی گرجا گھروں اور اپنی رہائشگاہوں کو خوبصورت بنانے کیلئے کرسمس ٹری اور برقی قمقموں سے سجادیا ہے۔
اس بارے مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ پچھلے سالوں کی نسبت اس مرتبہ کرسمس نہات عقیدت و احترام اورزیادہ جوش و جذبہ سے منایا جائیگا۔۔۔۔۔
Comments
Post a Comment