کامونکے(تحصیل سے) تیز رفتار موٹر سائیکل سے گرکر نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ گذشتہ روز ٹبہ محمد نگر کا اٹھارہ سالہ صادق موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ راستہ میں تیز رفتاری سے موٹر سائیکل بے قابو ہوکر پھسل گئی اور وہ گرکر شدید زخمی ہوگیا۔
دیگر ٹریفک حادث میں طاہرہ بی بی،محمد عرفان،اقبال،محمد اختر،مقبول،محمد عمران،چالیس سالہ اکبرعلی،تئیس سالہ محمد قاسم اور محلہ رسولنگر کاابوبکر شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔۔۔۔۔
Comments
Post a Comment