نئی سم کے اجراء کیلئے بائیو میٹرک ختم، نیا نظام متعارف

 



جعلی سمز نادرا، پی ٹی اے اور ایف آئی اے کیلئے بڑا چیلنج بن گیا ہے، پی ٹی اے نے سموں کے اجراء کیلئے بائیو میٹرک کی جگہ لائیو فنگر ڈیٹکشن ڈیوائسز متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا، ملک بھر میں 3 لاکھ سم بائیو میٹرک سینٹرز کو ایل ایف ڈی پر منتقل کیا جائے گا۔


جعلی سمز نادرا، پی ٹی اے اور ایف آئی اے کیلئے سردرد بن گیا، پی ٹی اے نے فیصلہ کیا ہے کہ سموں کے اجراء کیلئے بائیو میٹرک کی جگہ لائیو فنگر ڈیٹکشن ڈیوائسز متعارف کروایا جائے گا، جس کیلئے پی ٹی اے نے سم بائیومیٹرک کے نظام کو ایل ایف ڈی پر منتقل کرنے کا کام تیز کر دیا ہے۔


پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کے مطابق ملک بھر میں 3 لاکھ سم بائیو میٹرک سینٹرز کو ایل ایف ڈی پر منتقل کیا جائے گا، جس پر پی ٹی اے نے ٹیلی کام آپریٹرز کو مرحلہ وار ایل ایف ڈی ڈیوائس پر منتقلی کی ہدایت جاری کر دی ہیں، موبائل آپریٹرز نے پہلے مرحلے میں بیشتر مقامات پر سم ایل ایف ڈی ڈیوائسز پر تصدیق شروع کر دی ہے۔


پی ٹی اے کے مطابق اب تک 7 لاکھ 32 ہزار جعلی سموں کی نشاندہی کی جا چکی ہے، 5 لاکھ 80 ہزار ایسی سموں کی نشاندہی ہوئی ہے جو افراد وفات پا چکے ہیں، پی ٹی اے کے مطابق جعلی سموں کے اجراء میں موبائل آپریٹرز اور فرچائزز والے ملوث ہیں، ٹیلی کام آپریٹرز کی ایل ایف ڈی ڈیوئسز میں بھی خامیوں موجود ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے۔


ذرائع کے مطابق ایل ایف ڈی میں متعدد شکایت ملی ہیں جو لائیو فنگر ڈکٹیشن میں ناکام ہوئے، بائیو میٹرک نظام کیلئے مشینوں کی خریداری پر بہت اخراجات ہوتے ہیں، روز روز نئے نظام کیلئے نئی مشینوں کی خریداری کرنا مشکل ہوگا۔

Comments