پنجاب میں نیبر کونسل اور حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری نیبر ہڈ اور ویلج کونسلز کی حلقہ بندیاں 22 مارچ 2022 تک مکمل کرنے کا فیصلہ -
لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 کے سیکشن 7 کے تحت 27 دسمبر سے 10 جنوری تک انتظامات مکمل کیے جائیں گے11 جنوری سے 9 فروری تک حلقہ بندی کمیٹی ابتدائی فہرست مکمل کرے گی 10 فروری 2022 کو نیبر ہڈ اور ویلج کونسلز کی حلقہ بندیاں شائع ہونگی11 فروری سے 25 فروری تک ووٹر حلقہ بندی کمیٹی کو اعتراضات جمع کرائیں گے 12 مارچ تک حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات دور کیے جائیں گے 13 مارچ سے 19 مارچ تک حلقہ بندی کمیٹی حتمی فہرست تیار کرے گی22 مارچ 2022 کو نیبر ہڈ اور ویلج کونسلز کی حتمی حلقہ بندیاں شائع ہونگیچیف الیکشن کمشنر کی ہدایات پر نوٹیفیکیشن جاری
Comments
Post a Comment