نیٹو یوکرینی سرحد کے قریب تعینات کر دیے ہیں. کی جانب سے مشرقی سرحدوں کی طرف مسلسل پیش قدمی کے جواب میں اب روس نے 10000 فوجی
روس نے اعلان کیا ہے کہ اس کے 10 ہزار سے زائد فوجی اہلکاروں نے یوکرین کے قریب فوجی مشقیں بھی مکمل کرلی ہیں جس کے بارے میں مغربی ممالک کا الزام ہے کہ ماسکو اپنے سابق سوویت ہمسایہ ملک میں مداخلت کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’جنوبی ملٹری ڈسٹرکٹ فورسز کی مشقیں روستوو،کراسنودار اور کریمیا میں ہوئیں جس کا ماسکو کے ساتھ 2014 میں قانونی الحاق ہوا تھا، تاہم مغرب کی جانب سے جارحانہ رویہ اپنانے کے بعد ان مشقوں کا دائرہ کار سٹاورپول، آسٹراکھن، شمالی قفقاز ری پبلکس حتیٰ کہ یوس کے قفقاز کے اتحادی آرمینیا تک پھیلایا گیا۔
وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ فوجی اہلکار اپنے مستقل اڈوں کی طرف واپس لوٹ رہے ہیں اور سٹینڈ بائی یونٹ نئے سال کی تعطیلات کے لیے تیار ہوں گے۔
Comments
Post a Comment