کامونکے(تحصیل سے)چوری کی دو مختلف وارداتوں میں بھینس اور پیٹرانجن چُرا لیا گیا۔گذشتہ رات تھانہ واہنڈو کے نواحی گاؤں کالی صوبہ کا شاہد کریم حافظ مویشیوں کو حویلی میں باندھ کرگھر چلا گیا تو نامعلوم چور رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ایک بھینس چوری کرکے لے گئے۔دوسری واردات میں تھانہ صدر کے گاؤں نانگرے بھٹی کے محمد ارشد کے کھیتوں سے گذشتہ رات نامعلوم چور پیٹر انجن چُرا کر لے گئے۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔۔۔۔۔
دو مسلح ڈاکو نوجوان سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔گذشتہ رات عباس نگر کے ساغر علی کا بھتیجا ٓذیشان ہوٹل سے کھانا کھاکر واپس گھر جارہا تھا کہ ریلوے پھاٹک کے نزدیک دو مسلح ڈاکو اُس سے موٹر سائیکل چھین کر لے گئے۔ایمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔۔۔۔
Comments
Post a Comment