لاہور میں لوہاری گیٹ کے قریب انار کلی میں ہونے والے دھماکے میں ایک بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
لاہور نیو انار کلی میں بم دھماکہ نیو انار کلی پان
منڈی کے قریب دھماکے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 21 افراد زخمی ہوئے، 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
جاں بحق شخص کی شناخت 31 سالہ رمضان کے نام سے ہوئی۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں دھماکے کی جگہ پر موجود ہیں۔ فرانزک ذرائع کے مطابق دھماکا ٹائم ڈیوائس سے کیا گیا، دھماکے میں کتنا بارود استعمال کیا گیا تعین کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں نیو انار کلی دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔
انار کلی بازار میں ہونے والے دھماکے میں میو اسپتال میں زیر علاج ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی
، 2 زخمیوں کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ تین زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق دھماکا ایک بج کر 45 منٹ پر ہوا ، مرنے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے جس کی عمر 9 سال ہے اور اس کی شناخت ابصار کے نام سے ہوئی ہے جو کہ کراچی کا رہائشی بتایا جاتا ہے، دھماکے میں ابصار کے والدین بھی زخمی ہوئے ہیں۔
دھماکہ کے بعد پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات شروع کردیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دکانوں کے پاس پلانٹڈ بم نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا اور تقریباً ڈیڑھ فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا، دھماکے میں ڈیڑھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
Comments
Post a Comment