کامونکے مسلسل دو دن سے بارشوں کا سلسلہ جاری




کامونکے موسلادھار بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب ، کامونکے سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں مسلسل دو دن سے تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان کے پہاڑی علاقوں میں برف باری بھی ہو رہی ہے ، 





کامونکے اور پنجاب میں م یہ موسم سرما کی پہلی بارشیں ہیں جس سے سردی کی شدت کافی اضافہ ہو گیا ہے ۔ مسلسل دو دن بارش سے کامونکے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں اور جی ٹی روڈ بھی دریا کا منظر پیش کر رہا ہے ۔ جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ مزید ایک دو دن جاری رہنے کا امکان ہے 

 کامونکے میں ورلڈ بنک کے تعاون سے جی ٹی روڈ کے اطراف میں نالہ کو آپ گریڈ بھی کیا گیا ہے لیکن شہر میں جب بھی تھوڑی سی بارش ہوتی ہے تو نالے اوور فلو ہو جاتے ہیں اور شہر پھر ندی نالون کا منظر پیش کرنے لگتا ہے ۔

Comments