کامونکے(محمد ندیم گجرسے)امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث کامونکے سیٹھ حافظ عبدالرحمان اور نوجوان سیاسی قیادت امیدوار برائے کونسلر وارڈ محلہ درویش پورہ اور فیصل ٹاؤن حاجی محمد رمضان خاں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسلام ہمیں اتفاق اور اتحاد کی دعوت دیتا ہے
اسی کے ذریعے ہی ہم عالمی دنیا میں اسلام دشمن عناصر کو شکست دے سکتے ہیں ختم نبوت جیسے اہم معاملہ اور ملکی امن کے لیے سب ایک ہیں یہ بات ریکارڈ پر موجود ہے کہ قاداینیوں نے پاکستان کو تسلیم ہی نہیں کیا،ارباب اقتدار کو اس طرف توجہ دینا ہو گئی،انہوں نے مزید کہا کہ امت کے مشترکہ عقائد پر سمجھوتہ چشم پوشی کرنا اسلام اور ملک سے غداری کے مترادف ہے
Comments
Post a Comment