اقوام متحدہ کے ماہرین نے کیوبا میں واقع گوانتاناموبے جیل کو بندکرنے کے امریکی وعدے پر عمل درآمد کا مطالبہ کر دیا



 ۔ اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے گوانتاناموبے جیل کو انسانی حقوق کی پائمالی کا سیاہ ترین باب قرار دیا ہے۔ عالمی ادارہ برائے حقوقِ بشر کے درجنوں ماہرین نے اپنے دستخط کے ساتھ ایک بیانیہ بھی جاری کیا۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ 20 سال سے بغیر سنوائی اور کیس کے قیدیوں سے بہیمانہ اور غیر انسانی سلوک روا رکھنے والا امریکہ حقوقِ بشر کی حفاظت کا علمبردار ہے۔ حکومت کو اپنے وعدے کے مطابق اس بدنامِ زمانہ جیل کو بند کرکے حقوقِ بشر کےلئے ایک سنجیدہ کوشش کرنی چاہیئے۔

واضح رہے عالمی دہشت گرد امریکہ نے کیوبا میں 2002 میں گوانتاناموبے نامی ایک جیل قائم کی جس میں پاکستان کی عافیہ صدیقی سمیت متعدد ممالک کے باشندوں کو قید کرکے بہیمانہ تشدد کیاجاتا رہا ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ اور کسی بھی ملک نے اس امریکی اقدام پر مستحکم مزاحمت نہیں دکھائی جو کہ تشویشناک ہے۔

Comments