کامونکے دھند کے باعث حادثے متعدد افراد شدید زخمی



 کامونکے(محمد خلیل سے) پک اپ اور مزدا کی ٹکر دو خواتین شدید زخمی ریسکیو ذرائع کے مطابق کامونکے ٹول پلازہ کے قریب دھند کے باعث منی ٹرک کی مزدا کو ٹکر جسے سے دو خواتین شدید زخمی دونوں کو ٹی ایچ کیو کامونکے منتقل کر دیا گیا جبکہ تیز رفتار موٹر سائیکل سے گرکر نوجوان شدیدزخمی ہوگیا۔ 



گذشتہ روز لاہور کا اکتیس سالہ شہزاد موٹر سائیکل پر گوجرانوالہ جارہا تھا کہ جی ٹی روڈ گھنیاں کے نزدیک تیز رفتاری سے موٹر سائیکل پھسل گئی اور وہ گرکر شدید زخمی ہوگیا۔




دیگر ٹریفک حادثات میں ہڑڑ روڈ کی چھ سالہ عروج فاطمہ،ماڑی روڈ کا دس سالہ علی حمزہ،مسلم گنج کا تیرہ سالہ علی رضا،واہنڈو کا پچاس سالہ محمد حبیب اور شیش محل روڈ کا پچاس سالہ ادریس شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔۔۔۔۔

Comments