کامونکے(محمد ندیم گجرسے)چوری کی تین مختلف وارداتوں میں موٹر سائیکل،ٹرانسفارمر اور لاکھوں روپے نقدی سمیت دیگر سامان چُرا لیا گیا۔پہلی واردات میں گذشتہ روز تھانہ سٹی کے علاقہ تولیکی روڈ کا عمر فاروق اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کرکے اندر گیا تو نامعلوم چور اُسکی غیر موجودگی میں موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے.
دوسری واردات میں تھانہ صدر پولیس نے گیپکو سب ڈویژن نمبر1کے ایس ڈی او ارسلان اسلم کی درخواست پر شریف پورہ سے تین لاکھ دس ہزارروپے مالیت کا دو سو کے وی ٹرانسفارمر چوری کرنے والے نامعلوم چوروں کیخلاف مقدمہ دج کرلیاہے،
تیسری واردات میں تھانہ ایمن آباد کے علاقہ نئی آبادی کا محمد قاسم رضوان اپنی بیکری بند کرکے گھر چلا گیا تو نامعلوم چور رات تاریکی میں روشندان کے راستہ اندرداخل ہوکر پانچ لاکھ چالیس ہزارروپے نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔۔۔۔
Comments
Post a Comment