کامونکے تحصیل بار الیکشن 2022 رائل فورمز کی طرف سے ظہرانہ

 



کامونکے ٹی بی اے الیکشن 2022,23 کے امیدوران صدر سردار نصیب ڈوگر، جنرل سیکٹری رانا تنصیر ارشد خاں کو پاک رائس ملز میں رائل لائرز فورم کی جانب سے ظہرانہ دیا گیا -


رائل لائیرز فورم کے صدر عدنان فیروز خاں اور دیگر وکلاء


جہاں پر وکلا برادری نے کسیرتعداد میں شرکت کی اور رائل لائرزفورم کے امیدوران کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر امیدوار برائے صدر تحصیل بار کامونکے سردار نصیب ڈوگر رانا تنصیر ارشد خاں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن وکلاء بھائیوں نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے انشااللہ جیتنے کے بعد میں ان کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔



 تحصیل بار کے سابقہ صدر رانا افضال احمد خاں کا حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج جس اعتماد کا اظہار ہمارے دوستوں نے ہم پر کیا ہے اس سے ہماری بار الیکشن میں فتح یقینی ہو گئی ہے




 ظہرانہ میں فرقان فیروز خاں،، کلیم اللہ چیمہ ایڈوکیٹ رانا حسنین خاں، اویس سندھو، سیٹھ حسن شفیق،چوہدری ثاقب اقبال،نعیم گل،  اور دیگر معزز وکلا ء نے شرکت کی  ظہرانے کے اختتام پر تمام وکلاء نے وکٹری کا نشان بنا کر رائل لائرز فورم کے امیدوران کو ایڈوانس فتح کی مبارک د ی رائل لائرز فورم کے صدر عدنا ن فیروز خان چئرمین اویس سندھو ایڈوکیٹ نے تمام وکلاء برادران کا ظہرانہ میں شرکت میں شکریہ کا اظہار کیا

Comments