آرمی چیف سے سعودی وزیر داخلہ کی ملاقات: علاقائی سیکیورٹی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال



 آرمی چیف سے سعودی وزیر داخلہ کی ملاقات: علاقائی سیکیورٹی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال


اسلام آباد: 

آئی ایس پی ار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سےملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون پر بھی بات چیت 

ہم نیوز نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر داخلہ نے افغانستان کی صورتحال پر پاکستان کے کردار کو سراہا

سعودی عرب کے وزیر داخلہ نےآرمی چیف سے ملاقات کے موقع پر بارڈر مینجمنٹ اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

 سعودی وزیر کو 

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سعودی وزیر داخلہ کو نور خان ایئر بیس راولپنڈی سے رخصت کیا اس موقع پر

وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھراور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طاہر اشرفی بھی موجود تھے

 وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سعودی ہم منصب کو ان کے دورے کے حوالے سے یادگاری تصویری البم پیش کیا

سعودی عرب کے  وزیر داخلہ نے دورے کے دوران صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔

Comments