حکومت صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھائے سینٸیر صحافی حاجی ثنااللہ اپل



 صحافیوں کے لئے کالونی۔ بچوں کے لئے مفت تعلیم اور دیگر سہولیات مہیا کی جائیں۔۔ عبدالجبارانصاری                        

حکومت صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے  صحافیوں کو رہائش گاہوں کے لیے تحصیل سطح پر صحافی کالونیاں علاج معالجہ کے لیے صحت کارڈ اور صحافیوں کے بچوں کی تعلیم مفت کرنے کا اعلان کرے  دن ہو یا رات۔ گرمی ہو یا سردی صحافی برادری اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے پورا کرتے ہوئے حکومتی پالیسیوں  شہریوں کے حقوق اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے ہر جگہ جہدوجہد کرتے دکھائی دیتے ہیں


 لیکن تحصیل کوٹ رادھا کشن کے درجنوں صحافی رہائش صحت اور تعلیم و دیگر سہولتوں سے محروم چلے آرہے ہیں حکمرانوں کو صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھانا ہونگے ان خیالات کا اظہار سنئیر صحافی حاجی ثنااللہ اُپل نے کامونکے کےمقامی صحافیوں ندیم گجر،میاں سخاوت بشیر،نویدگوراٸیہ،عبدالجبارانصاری،ملک راشد،ذاکراللہ ہنجراا،راناعثمان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ  تحصیل سطح پر موجود صحافیوں کی کالونیوں اور دیگر سہولیات کا اعلان کرے  اس پر عملدرآمد کروائیں اور تحصیل سطح پر صحافیوں کو پریس کلبز کے لیے عمارتیں مہیا کرے تاکہ تحصیلوں کے صحافی علاقائی فلاح و بہبود کے لیے ایک مقام پر بیٹھ کر فرائض منصبی انجام دے سکیں گفتگو کے آخر میں انہوں نے کہا کہ تحصیل کوٹ کامونکےکے صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے جہدوجہد کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے وفاقی حکومت سرکاری اور نجی سرکاری تعلیمی اداروں میں صحافیوں کے بچوں کے لیے مفت تعلیم اور سرکاری محکموں میں صحافیوں کے بچوں کی نوکری کے لیے الگ کوٹہ مختص کرے تاکہ وہ  احساس محرومی کا شکار نہ ہوں اور ملک و قوم کی خدمت کر سکیں

Comments