بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے اُمید ظاہر کی ہے کہ حکومت بحران سے نکل جائے گی۔

 

 


اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ قانون نے اسپیکر کو با اختیار بنا رکھا ہے،میرے پاس اختیار ہےکہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلا کر جتنے دن کےلیے چاہوں ملتوی کر دوں۔


انہوں نے کہا کہ اسپیکر کا قانونی اختیار کوئی بھی چیلنج نہیں کر سکتا جبکہ مزید کہا کہ اپنی آئندہ کی حکمت عملی نہیں بتاؤں گا، وقت آنے پر سب پتہ چل جائے گا۔


واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکو 21 مارچ کو اسمبلی کا اجلاس بلانےکی ہدایت کی تھی۔



ذرائع کا کہنا ہےکہ 21 مارچ کو قومی اسمبلی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا جائے گا، اس حوالے سے پارلیمنٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔


ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہےکہ اسمبلی ہال 21 مارچ کے اجلاس کے لیے تیار ہے۔

Post a Comment

0 Comments