کامونکے ٹرین کی زد میں آ کر ذہنی معذور بچہ ہلاک




 کامونکے(محمد خلیل سے) ٹرین کی زد میں آکر ذہنی معذور بچہ ہلاک۔ تفصیلات کے مطابق بورے والا کا رہائشی 13 سالہ ذہنی معذور بچہ علی احمد ولد ساجد علی ٹبہ محمد نگر میں اپنے رشتہ داروں کے ہاں آیا ہوا تھا۔ وہ کھیلتے ہوئے منڈیالہ ریلوے پھاٹک کے نزدیک ریل کی پٹری پر چلا گیا۔

 

کامونکے زہریلا فاسٹ فوڈ کھانے سے معروف عالم دین ناصر مدنی کی فیملی بیہوش



اس اثنا میں وہ وہاں سے گزرنے والی ٹرین کی زد میں اگیا۔ جس سے اس کا سر کچلا گیا اور بازو دھڑ علیحدہ ہو گیا۔ وہ پر ہی ہلاک ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے ضروری کارروائی کے لئے اس کی میت تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچا دی۔

Comments