اخبارات کی خبر پر ایکشن کامونکی میں جی ٹی روڈ پر معروف عالم بیکری کی تمام آئٹمز میں زہریلی چیز گرنے کا انکشاف
کامونکے(محمد خلیل سے)اخبارات کی خبر پر ایکشن کامونکی میں جی ٹی روڈ پر معروف عالم بیکری کی تمام آئٹمز میں زہریلی چیز گرنے کا انکشاف۔ مختلف آئٹم کھانے والے تیس سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی متاثرہ افراد میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے اسسٹنٹ کمشنر عثمان سکندر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے بیکری کو سیل کردیا
کامونکی میں جی ٹی روڈ پر واقع معروف عالم بیکری کی تمام آئٹمز میں مبینہ طور پر کوئی زہریلی چیز گرنے کا انکشاف ہوا ہے جس کی وجہ سے شہر بھر میں جس نے بھی بیکری سے اس فروٹ کیک۔ سینڈ وچ۔ پیزا سمیت دیگر اشیا کھائی ہیں اس کی حالت خراب ہو گئی ہے اور اس طرح متاثرہ افراد کی تعداد تیس سے تجاوز کر گئی ہے جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے تمام افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر عثمان سکندر اور ریسکیو کا عملہ فوری ہسپتال پہنچ گیا
اسسٹنٹ کمشنر نے تمام متاثرہ افراد کی عیادت کی اور ڈاکٹروں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدائت ہی جبکہ دوسری طرف اسسٹنٹ کمشنر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے بیکری کو سیل کردیا ہے اسسٹنٹ کمشنر عثمان سکندر کا کہنا ہے فوڈ اٹھاتی کو بلوا کر تمام اشیا کی سیمپلننگ کروادی گئی ہے اس کی رپورٹ کے بعد ہی اصل صورتحال سامنے آئے گی واضع رہے کہ اس واقعہ کے بعد شہر میں کھلبلی مچ گئی ہے
Comments
Post a Comment