کامونکی کے علاقہ واہنڈو میں فحش ڈانس کرنے والوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا



ہمارے نمائندے محمد نوید گورایہ کی رپورٹ کے مطابق سی پی او کیپٹن سید حماد عابد اور ایس پی صدر ڈویژن ۔سرکل آفیسر کامونکی کے زیر نگرانی۔اور ایس ایچ او تھانہ واہنڈو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق شادی بیاہ پر ناچ گانے ۔شراب نوشی۔ہلڑ بازی۔ساؤنڈ سسٹم۔کے استعمال پر سخت پابندی عائد کر رکھی ہے۔

پاپندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف نجی ہوٹل میں چھاپہ مار کر 8 مرد 4 عورتوں کو گرفتارکر لیا۔جو شراب نوشی کر کے فحش ڈانس اور نازیبا حرکات کر رہے تھے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان سے ساونڈ سسٹم شراب اور لاکھوں روپے نقدی برآمد کر لی۔

حماد عابد نے تھانہ واہنڈو کے ایس ایچ او اور ان کی پوری ٹیم کے لئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا

Comments