کامونکے(تحصیل رپورٹر)تھانہ ایمن آبادپولیس کی کارروائی منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے03 کس ملزمان گرفتار۔
ملزمان کے قبضہ سے1860گرام چرس اور ناجائز اسلحہ پسٹل 30بور برآمد۔اور گمشدہ کمسن بچے حسنین علی کو بھی تلاش کرکے لواحقین کے حوالے کردیا۔ملزمان کی گرفتاری پرسماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کیلئے منشیات اور اسلحہ سے پاک معاشرے کی تشکیل میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے۔سٹی پولیس آفیسرعمر سلامت کی ہدایات کے پیش نظرایس ایچ او تھانہ ایمن آباد سب انسپکٹر مسعودد عالم نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران گشت و ناکہ بندی اور تلاش بد رویہ گان اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات فروش اورناجائز اسلحہ رکھنے والے تین کس ملزمان کو گرفتار کرکے دوران تفتیش ا ن کے قبضہ سے ایک کلو آٹھ سو ساٹھ گرام چرس اور ایک عدد پسٹل برآمد کرلیا۔اورگھر سے گم ہونے والے کمسن بچے حسنین کو بھی تلاش کرکے لواحقین کے حوالے کردیا۔بچہ پاکر والدین کی خوشی دیدنی پولیس کے حق میں دعائیں۔ملزمان کی گرفتاری اور گمشدہ بچے کو تلاش کرنے پر سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔ اس موقع پرسٹی پولیس آفیسرعمر سلامت نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کیلئے منشیات فروشوں کے گرد گھیر ا تنگ کرنا ناگزیر ہے۔اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پراُنہوں نے ایس ایچ او تھانہ ایمن آباد سب انسپکٹر مسعودد عالم اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔

Comments
Post a Comment