کامونکے(تحصیل رپورٹر)سابق یوسی ناظم اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 57 چوہدری چوہدری نعیم بلانے کہا ہے کہ تو ہین قرآن،توہین رسالت وختم نبوت کو فوری عالمی طور پر گھناؤنا جرم قرارد یا جائے ورنہ دنیاکا امن تباہ ہو جائے گا۔ یو این او سمیت عالمی اداروں کی توہین آمیزاقدمات کا سخت نو ٹس لیناچاہیے،سویڈن میں تو ہین آمیز اوراشتعال انگیز اقدام کی شد ید مذمت کر تے ہیں۔
انہوں نے کہ دنیابھر کے مسلمانو ں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جارہی ہے۔حکو مت کا فی نہیں۔معاملے کو سفارتی سطح پر اٹھایا جائے۔ سویڈ ن اسلا م فوبیا کو ہو ادے رہا ہے۔ اس سے دنیا بھر کے ایک ارب مسلمانو ں کی دل آزاری ہو ئی ہے۔اقوام متحدہ اور نسانیت کے علمبر دارممالک اس عمل کی ناصرف مذمت کریں بلکہ سویڈن میں ہو نے والے مظاہر وں کو رکورنے کے لئے اپنااثرورسوخ بھی استعمال کریں۔
اسلام فوبیا پر مبنی اشتعال انگیز خوفناک ہے،اظہا رائے کی آزادی کا یہ مطلب نہیں کہ سویڈن کی حکو مت یا شہر ی اسکا لبادہ اوڑھ کر مسلمانوں کی مقدس کتابوں کی توہین کر یں۔پا کستان حکو مت سے مطا لبہ کیا کہ فلفور سو یڈن سے سفا رتی تعلقا ت ختم کیے جا ئیں اپنے سفیر واپس بلا ئے جا ئیں۔

Comments
Post a Comment