کامونکے سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں



 کامونکے(محمد خلیل سے)سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں دو منشیات فروش گرفتاردوکلو سے زائد چرس اور 20 لیٹر شراب برآمد کر لی،بتایا گیا ہے کہ سٹی پولیس نے طلاع ملنے پر محلہ مسلم گنج میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کر منشیات فروش الطاف ساکن محلہ مسلم گنج کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی،جبکہ ملزم عدیل عرف ہیرا ساکن محلہ مسلم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے دو کلو سو گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے،سٹی پولیس نے مقدمات درج کر لیے ہیں۔

Comments