تیز رفتار موٹر سائیکل حادثہ دو افراد شدید زخمی

 


کامونکے(تحصیل رپورٹر)تیز رفتار موٹر سائیکل سے گرکر دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔ گذشتہ روزسلامت پورہ کا پچیس سالہ گلفام اور اٹھارہ سالہ ذیشان موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ تیز رفتاری سے موٹر سائیکل بے قابو ہوکر پھسل جانے کی وجہ سے وہ گرکر شدید زخمی ہوگئے۔ 


دیگر ٹریفک حادثات میں دس سالہ عائشہ،منڈیالہ روڈ کا تیس سالہ محمد جمیل،لائن پار کا اُنیس سالہ عظیم،بلال پارک کا بارہ سالہ عثمان اورورک ٹاؤن کا تئیس سالہ عمر شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔۔۔۔

Comments