ایمن آباد مقدمہ بازی کی رنجش فائرنگ سے بزرگ شہری شدید زخمی

 


کامونکے(محمد خلیل سے)مقدمہ بازی کی رنجش کی بنا پر مخالفین کی فائرنگ سے بزرگ شخص شدید زخمی ہو گیا،بتایا گیا ہے کہ تھانہ ایمن آباد کے علاقہ محلہ روڑی صاحب کے عثمان کے چچا جمیل کی ملزمان عظمت،عمران،اکبر،ناصر اور اعظم سے مقدمہ بازی کی رنجش چلی آرہی تھی کی گذشتہ روز ملزمان نے آتش اسلحہ سے حملہ آور ہو کر اپنے مخالف کو اس کے گھر کے باہر فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے،ایمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Comments