بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

سرکل کامونکے ڈکیتیوں اور چوریوں کا نا رکنے والا سلسلہ جاری




کامونکے نیوز ( محمد خلیل سے ) تھانہ صدر کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات میں تین مسلح ڈاکوؤں نے دو موٹرسائیکل سوار افراد کو ہزاروں روپے نقدی اور دو بائل فون چھین لیے،بتایا گیا کہ اکبر گھنوکی کا شرافت حسین اپنے دوست بشارت علی ساکنان اکبر گنھوکی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہو کر کامونکے سے اکبر گنھو کی جا رہے تھے کہ راستے میں گھاؤں کے قبرستان کے قریب تین مسلح ڈاکوؤں نے ان کو روک لیا اور گن پوائنٹ پر ان کے قبضہ سے 36 ہزار روپے نقدی اور دو موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔صدر پولیس مصروف تفتیش ہے۔



جبکہ ڈکیتی کی تین مزید دیگر مختلف وارداتوں میں پانچ افراد کو لوٹ لیا گیا۔گذشتہ رات قلعہ دیدارسنگھ کا محمد اعجاز اور اُسکا دوست موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ نواحی گاؤں سنت پورہ کے نزدیک ناکہ لگائے تین مسلح ڈاکوؤں نے اُنہیں روک لیا اور اسلحہ کے زور پر محمد اعجاز اور اُسکے دوست صابر سے مجموعی طور پر چالیس ہزارروپے نقدی چھین لئے جبکہ اس دوران وہاں سے گذرنے والے گوجرانوالہ کے محمد عدیل سے بھی ملزمان تیس ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے جبکہ لڈھے والا وڑائچ کے سیلزمین عتیق الرحمان سے موضع راجہ بھلہ کے قریب دو ڈاکو چوبیس ہزارروپے نقدی چھین کر لے گئے۔اسکے علاوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے اللہ یار سے گھنیا کے قریب دو مسلح ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر لے گئے۔صدر پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔۔۔


مزید ایک اور واردات میں رات کی تاریکی میں نامعلوم چور محنت کش کی بکریاں چُرا کر فرار ہوگئے۔  گذشتہ رات نواحی گاؤں نانگرے بھٹی کا محمد بوٹا حویلی مویشیاں کو بند کرکے گھر چلا گیا تو رات گئے نامعلوم چور ہزاروں روپے مالیت اُسکی چار بکریاں چوری کرکے لے گئے۔صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔۔۔

Post a Comment

0 Comments