ایمن آباد اندھے قتل کے ملزم گرفتار

 


کامونکے(تحصیل رپورٹر)سٹی پولیس آفیسرعمر سلامت کے احکامات کے پیش نظر ڈی ایس پی کامونی حمید ورک کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ایمن آباد سب انسپکٹر مسعود عالم ودیگران پر مشتمل پولیس ٹیم نے اندھے قتل میں ملوث درندہ صفت دو کس ملزمان ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ 


تفصیلات کے مطابق مورخہ23-12-22کوملزمان ممریز مبشر اور ملزم امیر حمزہ نے ہم مشورہ ہوکر اپنے دوست مقتول احمد رضا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور نعش کو زیر تعمیر مکان میں پھنک کر فرار ہوگئے۔ نامعلوم ملزمان کو گرفتار کرنا پولیس کے لئے چیلنج تھاپولیس ٹیم نے پیشہ وارانہ مہارت،جدید ٹیکنالوجی اور موثر حکمتِ عملی اپناتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا۔


دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے جھگڑے کی بنا پراپنے دوست کو قتل کیا، ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔ اس موقع پر سی پی او کا کہنا ہے کہ قتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث جرمان کی سرکوبی کرتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ سٹی پولیس آفیسرعمر سلامت نے ملزمان کی گرفتاری پرڈی ایس پی سرکل کامونکی حمید ورک، ایس ایچ او تھانہ ایمن آباد سب انسپکٹر مسعود عالم اور ان کی پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔

Comments